حدیث نمبر: 6074
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنِ الْحَسَنِ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ , سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا , يَقُولُ : اللَّيْلَةَ النِّصْفُ ، فَقَالَ : وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا النِّصْفُ ؟ بَلْ ، خَمْسَ عَشْرَةَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " , وَضَمَّ أَبُو خَالِدٍ فِي الثَّالِثَةِ خَمْسِينَ .
مولانا ظفر اقبال

سعد بن عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ آج رات مہینے کا نصف ہو گا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : تمہیں کیسے پتہ چلا کہ یہ مہینہ کا نصف ہے بلکہ یوں کہو کہ پندرہ تاریخ ہے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کبھی مہینہ اتنا، اتنا اور اتنا بھی ہوتا ہے تیسرے مرتبہ راوی نے اس انگلی کو بند کر لیا جو پچاس کے عدد کی نشاندہی کر تی ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 6074
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح ، م: 1080.