❮
❯
حدیث نمبر: 5894
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا ، قَالَ : مَا هِيَ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ ؟ قَالَ : رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنَ الْأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَيْنِ ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ ، وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْهِلَالَ ، وَلَمْ تُهْلِلْ أَنْتَ حَتَّى يَكُونَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " أَمَّا الْأَرْكَانُ ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمَسُّ إِلَّا الْيَمَانِيَيْنِ ، وَأَمَّا النِّعَالُ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعَرٌ ، وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا ، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَصْبُغَ بِهَا ، وَأَمَّا الْإِهْلَالُ ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ " .
مولانا ظفر اقبال

عبید بن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا : اے ابوعبدالرحمن ! میں آپ کو چار ایسے کام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، انہوں نے پوچھا : ابن جریج ! وہ کون سے کام ہیں ؟ میں نے کہا : میں دیکھتا ہوں کہ آپ (بیت اللہ کے) کونوں میں سے صرف دو یمانی کونوں کو چھوتے ہیں ، آپ سبتی جوتے (بغیر بالوں والی رنگی ہوئی کھال کے جوتے) پہنتے ہیں ، زرد رنگ استعمال کرتے ہیں ، اور جب آپ مکہ مکرمہ میں ہوتے ہیں تو لوگ (ذی الحجہ کا) چاند دیکھتے ہی احرام باندھ کر تلبیہ شروع کر دیتے ہیں لیکن آپ یوم الترویہ (آٹھ ذی الحجہ) سے پہلے احرام نہیں باندھتے ؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : جہاں تک کونوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دو یمانی کونوں ہی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے ، جہاں تک جوتوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے جوتے پہنتے ہوئے دیکھا ہے جن پر بال نہیں ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہی میں وضو فرما لیتے تھے ، اس لئے مجھے بھی انہیں پہننا پسند ہے ، جہاں تک زرد رنگ کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے رنگتے ہوئے دیکھا ہے ، اس لئے مجھے بھی اس سے رنگنا پسند ہے ، اور جہاں تک احرام کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت تک احرام باندھ کر تلبیہ پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لے کر چل نہ پڑتی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5894
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 166، م: 1182.