حدیث نمبر: 5855
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : كُنَّا فِي بُسْتَانٍ لَنَا , أَوْ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , نَرْمِي ، فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ ، فَقَامَ عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى مَقْرَى الْبُسْتَانِ فِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ ، فَأَخَذَ يَتَوَضَّأُ فِيهِ ، فَقُلْتُ : أَتَتَوَضَّأُ فِيهِ وَفِيهِ هَذَا الْجِلْدُ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، فَإِنَّهُ لَا يَنْجُسُ " .
مولانا ظفر اقبال

عاصم بن منذر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم اپنے یا عبیداللہ بن عبداللہ کے باغ میں تیراندازی کر رہے تھے کہ نماز کا وقت آ گیا ، عبیداللہ کھڑے ہو کر باغ کے تالاب پر چلے گئے ، وہاں اونٹ کی کھال پانی میں پڑی ہوئی تھی ، وہ اس پانی سے وضو کر نے لگے میں نے ان سے کہا کہ آپ اس پانی سے وضو کر رہے ہیں جبکہ اس میں یہ کھال بھی پڑی ہوئی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے میرے والد صاحب نے یہ حدیث سنائی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب پانی دو تین مٹکے ہو تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5855
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد جيد دون قوله: أو ثلاثا.