حدیث نمبر: 5824
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا صَخْرٌ يَعْنِي ابْنَ جُوَيْرِيَةَ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِصَاحِبِهِ يَا كَافِرُ ، فَإِنَّهَا تَجِبُ عَلَى أَحَدِهِمَا ، فَإِنْ كَانَ الَّذِي قِيلَ لَهُ كَافِرٌ ، فَهُوَ كَافِرٌ ، وَإِلَّا رَجَعَ إِلَيْهِ مَا قَالَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”کوئی شخص جب اپنے بھائی کو اے کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے کسی ایک پر تو یہ چیز لازم ہو ہی جاتی ہے، جسے کافر کہا گیا ہے یا تو وہ کافر ہوتا ہے ورنہ کہنے والے پر اس کی بات پلٹ جاتی ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5824
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح.