مسند احمد — حدیث نمبر 57

مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

حدیث نمبر: 57
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ مَقْتَلَ أَهْلِ الْيَمَامَةِ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : " يَا زَيْدُ بْنَ ثَابِتٍ ، أَنْتَ غُلَامٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّهِمُكَ ، قَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَتَتَبَّعْ الْقُرْآنَ ، فَاجْمَعْهُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جنگ یمامہ میں (بہت سے حفاظ کی) شہادت کے موقع پر مجھے بلا بھیجا اور مجھ سے فرمایا کہ زید ! تم ایک سمجھ دار نوجوان ہو ، ہم تمہیں کسی غلط کام کے ساتھ متہم بھی نہیں پاتے ، تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی بھی رہ چکے ہو ، اس لیے قرآن کریم کو مختلف جگہوں سے تلاش کر کے یکجا اکٹھا کرو ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الخلفاء الراشدين / حدیث: 57
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 4986