حدیث نمبر: 5580
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : " رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ مَطِيَّتَهُ ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَنْحَرَهَا ، فَقَالَ : قِيَامًا مُقَيَّدَةً ، سُنَّةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
مولانا ظفر اقبال

زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ (میں میدان منیٰ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا)، راستے میں ان کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جس نے اپنی اونٹنی کو گھٹنوں کے بل بٹھا رکھا تھا اور اسے نحر کرنا چاہتا تھا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا : ” اسے کھڑا کر کے اس کے پاوں باندھ لو اور پھر اسے ذبح کرو، یہ نبی صلی اللہ علیہ کی سنت ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5580
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1713، م: 1320 .