حدیث نمبر: 5400
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَاعَنَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ ، وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِأُمِّهِ ، وَكَانَ انْتَفَى مِنْ وَلَدِهَا " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی بیوی سے لعان کیا اور اس کے بچے کی اپنی طرف نسبت کی نفی کی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق کر ا دی اور بچے کو ماں کے حوالے کر دیا ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5400
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح ، خ : 5315، م :1494.