مسند احمد
مسند المكثرين من الصحابة
مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
حدیث نمبر: 5240
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًي ، قَالَ : هَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، وَآمَنْتُ بِهِ ، قَالَ : فَإِنَّهُ كَانَ " يُصَلِّي بِمِنًي رَكْعَتَيْنِ " .مولانا ظفر اقبال
داؤد بن ابی عاصم ثقفی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منٰی میں نماز کے متعلق پوچھا ، تو انہوں نے فرمایا : کہ کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنا ہے، میں نے کہا، جی ہاں ! میں ان پر ایمان لا کر راہ راست پر بھی آیا ہوں ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : پھر وہ منٰی میں دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔