حدیث نمبر: 5232
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، سَمِعَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَقْبَلَ رَجُلَانِ مِنَ الْمَشْرِقِ ، فَتَكَلَّمَا ، أَوْ تَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا " ، أَوْ " إِنَّ الْبَيَانَ سِحْرٌ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مشرق کی طرف سے دو آدمی بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے، انہوں نے جو گفتگو کی (لوگوں کو اس کی روانی اور عمدگی پر تعجب ہوا تو) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بعض بیان جادو کا سا اثر رکھتے ہیں ۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5232
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح ، خ : 5146 .