حدیث نمبر: 523
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ أُصَلِّي ، فَمَرَّ رَجُلٌ بَيْنَ يَدَيَّ فَمَنَعْتُهُ ، فَأَبَى ، فَسَأَلْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، فَقَالَ : " لَا يَضُرُّكَ يَا ابْنَ أَخِي " .مولانا ظفر اقبال
ابراہیم بن سعد اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ میں ایک دن نماز پڑھ رہا تھا ، ایک آدمی میرے سامنے سے گزر نے لگا ، میں نے اسے روکنا چاہا لیکن وہ نہ مانا ، میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق پوچھا : تو انہوں نے فرمایا : بھتیجے ! اس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں ہے ۔