حدیث نمبر: 5085
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَادَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ تَأْمُرُنَا نُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ؟ قَالَ : " يُصَلِّي أَحَدُكُمْ مَثْنَى مَثْنَى ، فَإِذَا خَشِيَ الصُّبْحَ يُصَلِّي وَاحِدَةً ، فَأَوْتَرَتْ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : یا رسول اللہ ! رات کی نماز کے متعلق آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : ”تم دو دو رکعت کر کے نماز پڑھا کرو اور جب صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ان دو کے ساتھ ایک رکعت اور ملا لو ، تم نے رات میں جتنی نماز پڑھی ہو گی ، ان سب کی طرف سے یہ وتر کے لئے کافی ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5085
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 473، م: 729.