حدیث نمبر: 5052
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُوَرِّقًا الْعِجْلِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، أَوْ هُوَ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ : " هَلْ تُصَلِّي الضُّحَى ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ عُمَرُ ؟ قَالَ : لَا ؟ فَقَالَ : أَبُو بَكْرٍ ؟ فَقَالَ : فَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : لَا إِِِخَالُ " .
مولانا ظفر اقبال

مورق عجلی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا آپ چاشت کی نماز پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا، نہیں! میں نے پوچھا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے ؟ فرمایا : نہیں ! میں نے پوچھا: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے ؟ فرمایا : نہیں ! میں نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے ؟ فرمایا : میرا خیال نہیں ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5052
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1157.