حدیث نمبر: 5013
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَبَهْزٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَبَلَةَ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَنْتَمَةِ " ، قُلْتُ لَهُ : مَا الْحَنْتَمَةُ ؟ قَالَ : الْجَرَّةُ .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے «حنتمه» سے منع فرمای ہے ، کسی نے پوچھا : وہ کیا چیز ہے ؟ فرمایا : ”وہ مٹکا جو نبیذ (یا شراب کشید کرنے کے لئے) استعمال ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5013
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1997.