حدیث نمبر: 5002
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبِي ، أَوْ بِبَعْضِ جَسَدِي ، وَقَالَ : يا عَبْدَ اللَّهِ ، " كُنْ كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سَبِيلٍ ، وَعُدَّ نَفْسَكَ مِنْ أَهْلِ الْقُبُورِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ میرے کپڑے یا جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر فرمایا : ”اے عبداللہ ! دنیا میں اس طرح رہو ، جیسے کوئی مسافر یا راہ گزر ہوتا ہے اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 5002
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح لغيره، خ: 6416 دون قوله: وعد نفسك من أهل القبور فحسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف ليث.