حدیث نمبر: 4979
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنِي حَنْظَلَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَأَتَاهُ أُسَامَةُ وَقَدْ لَبِسَهَا ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : أَنْتَ كَسَوْتَنِي ، قَالَ : " شَقِّقْهَا بَيْنَ نِسَائِكَ خُمُرًا ، أَوْ اقْضِ بِهَا حَاجَتَكَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشمی لباس پہن کر آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو وہ کہنے لگے کہ آپ ہی نے تو مجھے پہنایا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسے پھاڑ کر اپنی عورتوں کے درمیان دوپٹے تقسیم کر دو یا اپنی ضرورت پوری کر لو ۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 4979
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 5841، م: 2068 .