حدیث نمبر: 4967
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بْنِ عُمَرَ الثَّقَفِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ يُخْبِرُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَصَلَّى بِلاَ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَةٍ ، قال : ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، فَصَلَّى بِلاَ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَةٍ ، قَالَ : ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ ، فَصَلَّى بِلاَ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَةٍ ، ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ ، فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں عید کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود رہا ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی، پھر میں عید کے موقع پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی، پھر میں عید کے موقع پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی، پھر میں عید کے موقع پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود ر ہا ہوں آپ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 4967
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، بطرقه وشواهده ، وهذا إسناد ضعيف جدا.