حدیث نمبر: 4897
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " ، فَقَالَ رَجُلٌ : وَالْمُقَصِّرِينَ ؟ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ " ، فَقَالَ : وَلِلْمُقَصِّرِينَ ؟ حَتَّى قَالَهَا ثَلَاثًا ، أَوْ أَرْبَعًا ، ثُمَّ قَالَ : " وَلِلْمُقَصِّرِينَ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”اے اللہ ! حلق کر انے والوں کو معاف فرما دے۔ “ لوگوں نے عرض کیا : قصر کرانے والوں کے لئے بھی تو دعا فرمائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرانے والوں کے لئے فرمایا کہ اے اللہ ! قصر کرانے والوں کو بھی معاف فرما دے ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 4897
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1301.