حدیث نمبر: 4786
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَكْرَانٍ ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ ، فَقَالَ : " مَا شَرَابُكَ ؟ " قَالَ : الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ ، قَالَ : " يَكْفِي كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نشئی کو لایا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد جاری کی اور اس سے پوچھا کہ تم نے کس قسم کی شراب پی ہے ؟ اس نے کہا کشمش اور کھجور کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کی کفایت کر جاتی ہے ۔ “

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 4786
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة الخبراني الذى روي عنه أبو إسحاق السبيعي