(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ ، حَدَّثَنَاه سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، سَنَةَ سِتٍّ وَعِشْرِينَ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى عُثْمَانَ ، أَنَّ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، هَجِّرُوا فَإِنِّي مُهَجِّرٌ ، فَهَجَّرَ النَّاسُ ، ثُمّ قَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي مُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ مَا تَكَلَّمْتُ بِهِ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى يَوْمِي هَذَا ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ رِبَاطَ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ يَوْمٍ مِمَّا سِوَاهُ ، فَلْيُرَابِطْ امْرُؤٌ حَيْثُ شَاءَ " ، هَلْ بَلَّغْتُكُمْ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : اللَّهُمَّ اشْهَدْ .ابوصالح جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا لوگو ! روانہ ہو جاؤ کیونکہ میں بھی روانہ ہونے لگا ہوں ، لوگ روانہ ہونے لگے تو فرمایا کہ میں نے اب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث تم سے بیان نہیں کی ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں ایک دن کی پہرہ داری دوسری جگہوں پر ہزار دن کی پہرہ داری سے بھی افضل ہے ، اس لئے جو شخص چاہے وہ پہرہ داری کرے ، کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں ! فرمایا اے اللہ تو گواہ رہ ۔