حدیث نمبر: 4758
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ تَوْبَةَ العنبري عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : " أَتُصَلِّي الضُّحَى ؟ قَالَ : لَا ، قُلْتُ صَلَّاهَا عُمَرُ ؟ قَالَ : لَا ، قُلْتُ : صَلَّاهَا أَبُو بَكْرٍ ؟ قَالَ : لَا ، قُلْتُ : أَصَلَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : لَا إِخَالُهُ " .
مولانا ظفر اقبال

مورق عجلی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا آپ چاشت کی نماز پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا نہیں، میں نے پوچھا : سیدنا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے ؟ فرمایا : نہیں، میں نے پوچھا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پڑھتے تھے ؟ فرمایا : نہیں، میں نے پوچھا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے ؟ فرمایا : میرا خیال نہیں (ہے کہ وہ پڑھتے ہوں گے)۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند المكثرين من الصحابة / حدیث: 4758
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1175