حدیث نمبر: 3022
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ ، قال : سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي يَزَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَلَاءَ ، فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا ، فَلَمَّا خَرَجَ ، قَالَ : " مَنْ وَضَعَ ذَا ؟ " قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ . قَالَ : " اللَّهُمَّ فَقِّههُ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء آئے، میں نے پیچھے سے وضو کا پانی رکھ دیا، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تو پوچھا کہ ”یہ پانی کس نے رکھا ہے؟“ بتایا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے فقیہہ بنا۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 3022
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 143، م: 2477