حدیث نمبر: 27452
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى , عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ : وَكَانَ رَجُلَ صِدْقٍ , عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِى عَبْدِ الْأَشْهَلِ , قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ لَنَا طَرِيقًا إِلَى الْمَسْجِدِ مُنْتِنَةً , فَكَيْفَ نَصْنَعُ إِذَا مُطِرْنَا ؟ قَالَ : " أَلَيْسَ بَعْدَهَا طَرِيقٌ هِيَ أَطْيَبُ مِنْهَا ؟ " , قَالَتْ : قُلْتُ : بَلَى , قَالَ : " فَهَذِهِ بِهَذِهِ " .مولانا ظفر اقبال
بنو عبد الاشہل کی ایک خاتون سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم لوگ مسجد کی طرف جس راستے سے آتے ہیں، وہ بہت بدبودار ہے، تو جب بارش ہوا کرے، اس وقت ہم کیا کریں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا اس کے بعد صاف راستہ نہیں آتا ؟“ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ صاف راستہ اس گندے راستے کا بدلہ ہو جائے گا۔“