حدیث نمبر: 27450
حَدَّثَنَا رَوْحٌ , أَخْبَرَنَا مَالِكٌ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنِ ابْنِ بُجَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ , عَنْ جَدَّتِه , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " رُدُّوا السَّائِلَ , وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ " .مولانا ظفر اقبال
ابن بجاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”سائل کو کچھ دے کر واپس بھیجا کرو، خواہ وہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی ہو۔“