حدیث نمبر: 27315
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ , وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَة , حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ , عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ , قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ لَكَ حَوْضًا ؟ قَالَ : " نَعَمْ , وَأَحَبُّ مَنْ وَرَدَهُ عَلَيَّ قَوْمُكِ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا آپ کا حوض ہو گا ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں ! اور اس حوض پر میرے پاس آنے والوں میں سب سے پسندیدہ لوگ تمہاری قوم کے لوگ ہوں گے۔