حدیث نمبر: 27265
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ , قَالَ : سَمِعْتُ جَدَّتِي , تُحَدِّثُ : أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، يَقُولُ : " لَوْ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا " .
مولانا ظفر اقبال

یحیٰی بن حصین اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ حجۃ الوداع میں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگو ! اللہ سے ڈرو، اگر تم پر کسی غلام کو بھی مقرر کر دیا جائے، جو تمہیں کتاب اللہ کے مطابق لے کر چلتا رہے، تو تم اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / من مسند القبائل / حدیث: 27265
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1838