حدیث نمبر: 27238
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وَحَجَّاجٌ , قَالَا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ ، يُقَالُ لَهُ : سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ ، عَنْ الْخَمْرِ , فَنَهَاهُ ، فَقَالَ : إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ نَصْنَعُهُ دَوَاءً ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا هِيَ دَاءٌ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت سوید بن طارق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے بارگاہ میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم لوگ انگوروں کے علاقے میں رہتے ہیں، کیا ہم انہیں نچوڑ کر (ان کی شراب) پی سکتے ہیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں“، عرض کیا : ہم مریضوں کو علاج کے طور پر پلا سکتے ہیں ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس میں شفا نہیں بلکہ یہ تو بیماری ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / من مسند القبائل / حدیث: 27238
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 1984، وهذا إسناد اختلف فيه على سماك