حدیث نمبر: 27227
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَادٍ مِنْ أَوْدِيَتِهِمْ يُقَالُ لَهُ : الْمُخَمَّصُ , صَلَاةَ الْعَصْرِ ، فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الْعَصْرِ , عُرِضَتْ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ ، فَضَيَّعُوهَا ، أَلَا وَمَنْ صَلَّاهَا , ضُعِّفَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ، أَلَا وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى تَرَوْا الشَّاهِدَ " ، قُلْتُ لِابْنِ لَهِيعَةَ : مَا الشَّاهِدُ ؟ قَالَ : الْكَوْكَبُ ، الْأَعْرَابُ يُسَمُّونَ الْكَوْكَبَ شَاهِدَ اللَّيْلِ .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز عصر پڑھائی اور نماز سے فراغت کے بعد فرمایا یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر بھی پیش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس میں سستی کی اور اسے چھوڑ دیا، سو تم میں سے جو شحص یہ نماز پڑھتا ہے اسے دہرا اجر ملے گا اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں ہے یہاں تک کے ستارے دکھائی دینے لگیں ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / من مسند القبائل / حدیث: 27227
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 830، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، وقد توبع