حدیث نمبر: 27211
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي : أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِذَا أَتَاهُ الْإِنْسَانُ يَسْأَلُهُ ، قَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، كَيْفَ أَقُولُ حِينَ أَسْأَلُ رَبِّي ، قَالَ : " قُلْ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي ، وَارْزُقنِي " ، وَقَبَضَ كَفَّهُ إِلَّا الْإِبْهَامَ ، وَقَالَ : " هَؤُلَاءِ يَجْمَعْنَ لَكَ خَيْرَ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِك " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت طارق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی شخص آ کر عرض کرتا کہ یا رسول اللہ ! جب میں اپنے پروردگار سے دعا کروں تو کیا کہا کروں ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے یہ کہا کرو : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي ، وَارْزُقنِي» ”اے اللہ ! مجھے معاف فرما ، مجھ پر رحم فرما ، مجھے ہدایت عطاء فرما ، اور مجھے رزق عطاء فرما“، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کر کے فرمایا : ”یہ چیزیں دنیا و آخرت دونوں کے لئے جامع ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / من مسند القبائل / حدیث: 27211
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح