حدیث نمبر: 27181
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا ، فَأَتَتْهُ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ : " أَعْطُوهُ " ، فَقَالُوا : لَا نَجِدُ لَهُ إِلَّا رَبَاعِيًا خِيَارًا ؟ قَالَ : " أَعْطُوهُ ، فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی شخص سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض پر لیا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے اونٹ کا تقاضا کرنے کے لئے آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا : ”اس کے اونٹ جتنی عمر کا ایک اونٹ تلاش کرکے لے آؤ۔ “ صحابہ رضی اللہ عنہم نے تلاش کیا لیکن مطلوبہ عمر کا اونٹ نہ مل سکا، ہر اونٹ اس سے بڑا عمر کا تھا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اسے بڑی عمر کا اونٹ ہی دے دو، تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اداء قرض میں سب سے بہترین ہو۔

حوالہ حدیث مسند احمد / من مسند القبائل / حدیث: 27181
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1600