حدیث نمبر: 27097
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ الْفَائِشِيِّ ، عَنِ ابْنَةٍ لِخَبَّابٍ ، قَالَتْ : خَرَجَ خَبَّابٌ فِي سَرِيَّة ، فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَاهَدُنَا ، حَتَّى كَانَ يَحْلُبُ عَنْزًا لَنَا ، قَالَتْ : فَكَانَ يَحْلُبُهَا حَتَّى يَطْفَح ، أَوْ يَفِيضَ ، فَلَمَّا رَجَعَ خَبَّابٌ ، حَلَبَهَا ، فَرَجَعَ حِلَابُهَا إِلَى مَا كَانَ , فَقُلْنَا لَهُُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَحْلُبُهَا حَتَّى يَفِيضَ , وَقَالَ مَرَّة : حَتَّى تَمْتَلِئَ , فَلَمَّا حَلَبْتَهَا ، رَجَعَ حِلَابُهَا " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت خباب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ ایک لشکر کے ساتھ روانہ ہو گئے، ان کے پیچھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا یہاں تک خیال رکھتے تھے کہ ہماری بکری کا دودھ بھی دوہ دیتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑے پیالے میں دودھ دوہتے تھے جس سے وہ پیالہ لباب بھر جاتا تھا، جب حضرت خباب رضی اللہ عنہ واپس آئے اور انہوں نے اسے دوہا تو اس میں سے حسب معمول دودھ نکلا، ہم نے ان سے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کا دودھ دوہتے تھے تو پیالہ لباب بھر جاتا تھا اور آپ نے دوہا تو اس کا دودھ کم کر دیا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند النساء / حدیث: 27097
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة عبدالرحمن بن زيد، وأبو إسحاق مختلط، وقد اختلف عليه