حدیث نمبر: 27043
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ غَرَسَ غَرْسًا ، أَوْ زَرَعَ زَرْعًا ، فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ ، أَوْ سَبُعٌ ، أَوْ دَابَّةٌ ، أَوْ طَيْرٌ ، فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ام مبشر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص کوئی پودا لگائے، یا کوئی فصل اگائے اور اس سے انسان پرندے درندے یا چوپائے کھائیں تو وہ اس کے لئے باعث صدقہ ہے۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند النساء / حدیث: 27043
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 1552