حدیث نمبر: 2659
(حديث مرفوع) (حديث موقوف) وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ ، قال : كَذَا قَالَ أَبِي , إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " احْتَجَمَ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ ، وَاسْتَعَطَ " .
مولانا ظفر اقبال

گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوائی، اور لگانے والے کو اس کی مزدوری دے دی، اور ناک میں دوا چڑھائی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2659
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 2278، م: 1202