حدیث نمبر: 2632
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : قَتَادَةُ أَنْبَأَنِي ، قَالَ : سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ سَلَمَةَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " قُلْتُ : إِنِّي أَكُونُ بِمَكَّةَ ، فَكَيْفَ أُصَلِّي ؟ قَالَ : رَكْعَتَيْنِ ، سُنَّةَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
مولانا ظفر اقبال

موسی بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ اگر میں مکہ مکرمہ جاؤں تو کیسے نماز پڑھوں؟ انہوں نے فرمایا: دو رکعتیں اور یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2632
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 688