حدیث نمبر: 26234
حَدَّثَنَا يُونُسُ , قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثٌ , عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ الْهَادِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ , عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ : " إِنْ كَانَ لَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَإِنِّي لَمُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ اعْتِرَاضَ الْجِنَازَةِ , حَتَّى إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ , مَسَّنِي بِرِجْلِهِ , فَعَرَفْتُ أَنَّهُ يُوتِرُ , تَأَخَّرْتُ شَيْئًا مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے تو میں ان کے اور قبلے کے درمیان جنازے کی طرح لیٹی ہوتی تھی، جب وہ وتر پڑھنا چاہتے تو میرے پاؤں کو چھو دیتے، میں سمجھ جاتی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے لگے ہیں لہذا میں پیچھے ہٹ جاتی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند النساء / حدیث: 26234
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 519، م: 744