حدیث نمبر: 26140
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَد , قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ , عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنْ جَنَابَةٍ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ , ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ , يُخَلِّلُ بِأَصَابِعِهِ أُصُولَ الشَّعْرِ " .مولانا ظفر اقبال
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل جنابت کی تفصیل یوں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے نماز جیسا وضو فرماتے تھے، پھر سر کے بالوں کی جڑوں کا خلال فرماتے تھے اور تین مرتبہ پانی بہاتے تھے۔