حدیث نمبر: 2601
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنُ عَشْرِ سِنِينَ ، وَأَنَا مَخْتُونٌ ، وَقَدْ قَرَأْتُ الْمُحْكَمَ مِنَ الْقُرْآنِ " , قَالَ : فَقُلْتُ لِأَبِي بِشْرٍ : مَا الْمُحْكَمُ ؟ قَالَ : الْمُفَصَّلُ .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تم جن سورتوں کو مفصلات کہتے ہو، درحقیقت وہ محکمات ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت میری عمر دس سال تھی اور اس وقت تک میں ساری محکمات پڑھ چکا تھا اور میرے ختنے بھی ہو چکے تھے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2601
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح