حدیث نمبر: 25929
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ عَائِشَةَ , وَحَدَّثَنَاُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ الْأَسْوَدِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَ : بَلَغَهَا أَنَّ نَاسًا يَقُولُونَ : يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ , فَقَالَتْ عَائِشَةُ : " عَدَلْتُمُونَا بِالْكِلَابِ وَالْحَمِيرِ ! لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مُقَابِلَ السَّرِيرِ , وَأَنَا عَلَيْهِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ , فَتَكُونُ لِي الْحَاجَةُ , فَأَنْسَلُّ مِنْ قِبَلِ رِجْلِ السَّرِيرِ , كَرَاهِيَةَ أَنْ أَسْتَقْبِلَهُ " . .
مولانا ظفر اقبال

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک مرتبہ معلوم ہوا کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ کتا، گدھا اور عورت کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نمازی کی نماز ٹوٹ جاتی ہیں تو انہوں نے فرمایا میرا خیال تو یہی ہے کہ ان لوگوں نے ہمیں کتوں اور گدھوں کے برابر کردیا ہے، حالانکہ کہ بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے تو میں ان کے اور قبلے کے درمیان جنازے کی طرح لیٹی ہوتی تھی، مجھے کوئی کام ہوتا تو چار پائی کی پائنتی کی جانب کھسک جاتی تھی، کیونکہ میں سامنے سے جانا اچھا نہ سمجھتی تھی۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند النساء / حدیث: 25929
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: اسناداه صحيحان، خ: 514، م: 512