حدیث نمبر: 25928
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ ، وَيَعْلَى , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ , عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ : لَمَّا أُنْزِلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1 إِلَى آخِرِهَا , مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً إِلَّا قَالَ : " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ , اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي " .مولانا ظفر اقبال
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ سورت نصر کے نزول کے بعد میں نے جب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہی کہتے تھے " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي "