حدیث نمبر: 2582
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " صَلَّى سَبْعًا جَمِيعًا ، وَثَمَانِيًا جَمِيعًا " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ظہر اور عصر کی) آٹھ رکعتیں اکٹھی پڑھی ہیں اور (مغرب و عشا کی) سات رکعتیں بھی اکٹھی پڑھی ہیں۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2582
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 1174، م: 705