حدیث نمبر: 258
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ : أَنَّهُ وَجَدَ فَرَسًا كَانَ حَمَلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ تُبَاعُ فِي السُّوقِ ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَهَاهُ ، وَقَالَ : " لَا تَعُودَنَّ فِي صَدَقَتِكَ " .
مولانا ظفر اقبال

اسلم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فی سبیل اللہ کسی شخص کو سواری کے لئے گھوڑا دے دیا ، بعد میں دیکھا کہ وہی گھوڑا بازار میں بک رہا ہے ، انہوں نے سوچا کہ اسے خرید لیتا ہوں ، چنانچہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ کیا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع کر دیا اور فرمایا کہ اسے مت خریدو اور اپنے صدقے سے رجوع مت کرو ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الخلفاء الراشدين / حدیث: 258
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، وإسناده حسن، خ: 1490، م: 1620