حدیث نمبر: 256
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُور ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ صُبَيِّ بْنِ مَعْبَدٍ التَّغْلِبِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِنَصْرَانِيَّةٍ ، فَأَرَدْتُ الْجِهَادَ أَوْ الْحَجَّ ، فَأَتَيْتُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي يُقَالُ لَهُ : هُدَيْمٌ ، فَسَأَلْتُهُ ، فَأَمَرَنِي بِالْحَجِّ ، فَقَرَنْتُ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ . . فَذَكَرَهُ .
مولانا ظفر اقبال

صبی بن معبد کہتے ہیں کہ میں نے نیا نیا عیسائیت کو خیرباد کہا تھا ، میں نے ارادہ کیا کہ جہاد یا حج پر روانہ ہو جاؤں ، چنانچہ میں نے اپنے ایک ہم قوم سے جس کا نام ”ہدیم“ تھا مشورہ کیا تو اس نے مجھے حج کرنے کو کہا ، میں نے حج اور عمرہ دونوں کی نیت کر لی ، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الخلفاء الراشدين / حدیث: 256
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح