حدیث نمبر: 2558
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْبَرَازِ ، فَقَضَى حَاجَتَهُ ، ثُمَّ قُرِّبَ لَهُ طَعَامٌ ، فَقَالُوا : أَنَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ ؟ فَقَالَ : " مِنْ أَيِّ شَيْءٍ أَتَوَضَّأُ ؟ ! أُصَلِّي فَأَتَوَضَّأُ أَوَصَلَّيْتُ فَأَتَوَضَّأُ ؟ ! " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء تشریف لے گئے، پھر باہر آئے، کھانا منگوایا اور کھانے لگے، کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ فرمایا: ”کیوں، میں کوئی نماز پڑھ رہا ہوں جو وضو کروں؟“

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2558
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 374