حدیث نمبر: 2543
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ لَاحِقِ بْنِ حُمَيْدٍ ، وَعِكْرِمَةَ , قَالَا : قَالَ عُمَرُ : مَنْ يَعْلَمُ مَتَى لَيْلَةُ الْقَدْرِ ؟ قَالَا : فقال بن عباس : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هِيَ فِي الْعَشْرِ ، فِي سَبْعٍ يَمْضِينَ ، أَوْ سَبْعٍ يَبْقَيْنَ " .
مولانا ظفر اقبال

ایک مرتبہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پوچھا: لیلۃ القدر کے بارے کون جانتا ہے کہ وہ کب ہوتی ہے؟ اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”شب قدر رمضان کے عشرہ اخیرہ میں ہوتی ہے، سات راتیں گزرنے پر (ستائیسویں شب) یا سات راتیں باقی رہ جانے پر (تئیسویں شب)۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2543
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 2022