حدیث نمبر: 2534
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ ، قَالَ : " صَلَّى بِنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، بِجَمْعٍ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا بِإِقَامَةٍ ، قَالَ : ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَعَلَ ذَلِكَ ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ " .
مولانا ظفر اقبال

حکم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہمیں حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے مغرب کی نماز تین رکعتوں میں حضر کی طرح پڑھائی، پھر سلام پھیر کر عشا کی دو رکعتیں حالت سفر کی وجہ سے پڑھائیں، اور پھر فرمایا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسی طرح کیا تھا اور فرمایا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا ہے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2534
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح