حدیث نمبر: 24816
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِيهِ بِلَالٌ ، فَيُؤْذِنُهُ لِلصَّلَاةِ وَهُوَ جُنُبٌ ، " فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ ، ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي ، وَأَنَا أَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ ، وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ ، ثُمَّ يَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات رات کے وقت اختیاری طور پر ناپاک ہوتے، حضرت بلال نماز فجر کی اطلاع دینے آتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر غسل فرماتے اور میں دیکھتی تھی کہ پانی ان کی کھال اور بالوں سے ٹپک رہا ہے اور میں ان کی قرأت سنتی تھی اور اس دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے تھے۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند النساء / حدیث: 24816
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حديث صحيح، م: 514