حدیث نمبر: 2414
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ يَحْيَى الْمَعَافِرِيِّ ، حَدَّثَنِي حَنَشٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ سورة البقرة آية 223 , فِي أُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلُوهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ائْتِهَا عَلَى كُلِّ حَالٍ ، إِذَا كَانَ فِي الْفَرْجِ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یہ آیت: «﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ﴾ [البقرة : 223]» ”تمہاری بیویاں تمہارے لئے بمنزلہ کھیتی کے ہیں“، کچھ انصاری لوگوں کے بارے نازل ہوئی تھی جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اس کے متعلق سوال کیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جواب میں فرمایا تھا: ”تم اپنی بیوی کے پاس ہر طرح آ سکتے ہو بشرطیکہ فرج میں ہو۔“

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2414
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: حسن، وهذا إسناد ضعيف، لضعف رشدين بن سعد