حدیث نمبر: 23797
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أخبرنا الْجُرَيْرِيُّ ، قَالَ : كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ أَبِي الطُّفَيْلِ ، فَقَالَ : مَا بَقِيَ أَحَدٌ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرِي ، قَالَ : قُلْتُ : وَرَأَيْتَهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : قُلْتُ : كَيْفَ كَانَ صِفَتُهُ ؟ قَالَ : " كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقْصِدًا " .
مولانا ظفر اقبال

جریری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ کے ہمراہ طواف کر رہا تھا کہ وہ کہنے لگے اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے والا میرے علاوہ کوئی شخص باقی نہیں بچا میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں میں نے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ کیسا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ گورا خوبصورت اور جسم معتدل تھا۔

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الأنصار رضي الله عنهم / حدیث: 23797
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 2340