حدیث نمبر: 22928
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، وَحَجَّاجٌ , أَخْبرَنَا شُعْبةُ ، عَنْ سَعْدِ بنِ إِبرَاهِيمَ ، عَنْ حَفْصِ بنِ عَاصِمٍ , وغَيْرِهِ , قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَفْصَ بنَ عَاصِمِ بنِ عُمَرَ بنِ الْخَطَّاب ، عَنْ مَالِكِ ابنِ بحَيْنَةَ , أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم صلاته لَاثَ بهِ النَّاسُ ، فَقَالَ : " آلصُّبحُ أَرْبعًا ؟ ! " .
مولانا ظفر اقبال

حضرت ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو فجر کی دو سنتیں اس وقت پڑھتے ہوئے دیکھا جب کہ نماز کھڑی ہوچکی تھی نماز سے فارغ ہو کر لوگوں نے اسے گھیر لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا فجر کی چار رکعتیں ہوتی ہیں ؟

حوالہ حدیث مسند احمد / مسند الأنصار رضي الله عنهم / حدیث: 22928
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 663، م:711