حدیث نمبر: 2265
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ " كانَ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ ، فَدَخَلَ الشِّعْبَ ، فَنَزَلَ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ ، وَرَكِبَ وَلَمْ يُصَلِّ " .
مولانا ظفر اقبال

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یوم عرفہ کے موقع پر سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ردیف تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھاٹی میں داخل ہو کر وہاں اترے، پانی بہایا، وضو کیا اور سوار ہو گئے اور نماز نہیں پڑھی۔

حوالہ حدیث مسند احمد / ومن مسند بني هاشم / حدیث: 2265
درجۂ حدیث حکم دارالسلام: صحيح ، شعبة بن دينار مختلف فيه