مسند احمد
ومن مسند بني هاشم
مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنَّمَا كَانَ بَدْءُ الْإِيضَاعِ مِنْ قِبَلِ أَهْلِ الْبَادِيَةِ ، كَانُوا يَقِفُونَ حَافَتَيْ النَّاسِ حَتَّى يُعَلِّقُوا الْعِصِيَّ , وَالْجِعَابَ , وَالْقِعَابَ ، فَإِذَا نَفَرُوا ، تَقَعْقَعَتْ تِلْكَ ، فَنَفَرُوا بِالنَّاسِ ، قَالَ : وَلَقَدْ رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَإِنَّ ذِفْرَى نَاقَتِهِ لَيَمَسُّ حَارِكَهَا ، وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سواریوں کو تیز کرنے کا آغاز دیہاتی لوگوں کی طرف سے ہوا تھا، یہ لوگ لوگوں کے دونوں کناروں پر کھڑے ہو جاتے اور اپنی لاٹھیاں، ترکش اور پیالے (سواریوں پر) لٹکا لیتے، جب یہ روانہ ہوتے تو یہ چیزیں کھڑکھڑانے لگتیں اور (ان کی سواریاں بدک کر) لوگوں کو لے کر بھاگ پڑتیں، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے کان کے پیچھے کا حصہ اس کے کندھے کو چھو رہا تھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مہار کھینچ رکھی تھی) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ ”لوگو! سکون اختیار کرو، لوگو! سکون اور وقار اختیار کرو۔“